25 اپریل ، 2013
کراچی … آج رات اِس سال کا پہلا چاند گرہن ہوگا، پاکستان سمیت ایشیا کے کئی ممالک میں دیکھا جائیگا۔ آج رات 11بجے 2013ء کا پہلا چاند گرہن ہوگا، جس کا دورانیہ 4گھنٹے ہوگا۔ گرہن پاکستان سمیت ایشیا کے تمام ممالک میں دیکھا جائے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق دوسرا چاند گرہن 25 مئی اور تیسرا 19 اکتوبر کو ہوگا جبکہ سال کا پہلا سورج گرہن 13 مئی اور دوسرا 3 نومبر کو ہوگا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے۔