25 اپریل ، 2013
اسلام آباد … اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 320 نایاب کچھوے تھائی لینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ کسٹمز حکام نے اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر چیکنگ کے دوران 320 نایاب کچھوے برآمد کئے، جنہیں تھائی لینڈ اسمگل کیا جا رہا تھا۔ ملزم کچھووٴں کو بے ہوش کر کے 2 بیگز میں لے جایاجا رہا تھا، کسٹمز حکام نے کچھوے اپنے قبضے میں لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔