پاکستان
25 اپریل ، 2013

بین الاقوامی سازش کے تحت دہشتگردوں کی سرپرستی جاری ہے،آفاق احمد

بین الاقوامی سازش کے تحت دہشتگردوں کی سرپرستی جاری ہے،آفاق احمد

کراچی …مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سازش کے تحت ملک کے ادارے کراچی میں دہشت گردوں کی سرپرستی کررہے ہیں۔ اپنی رہائش گا ہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ ان کے گھر کو بھی نو گوایریا بنادیاگیاہے ، سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے نو گو ایریا زکے خلاف پٹیشن دائر کریں گے لیکن الیکشن کا کسی صورت با ئیکاٹ نہیں کیا جائے گا،آفاق احمد نے بتایا کہ انہوں نے لائنز ایریا میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جانے کے بارے میں نگراں وزیر اعلی، نگراں وزیر داخلہ،ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت تمام اداروں کو مطلع کیا تھا کہ لیکن انہیں لائینز ائریا جانے نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں :