07 مارچ ، 2012
ملتان… ملتان میں ایک کارخانہ کی کچی چھت گرنے سے چار بچوں سمیت دس زخمی ہو گئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق تغلق ٹاوٴن میں الماریاں اور تجوری بنانے والے کارخانہ کی کچی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجہ میں چار بچے سمیت دس افراد پر چھت کا مبلہ گرنے سے زخمی ہو گئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق کارخانہ مالک صدیق کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس نے عارضی کام کروا کر مزدوروں کی جان خطرہ میں ڈالی ہوئی تھی۔