پاکستان
03 مئی ، 2013

گوجرانولہ میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،2پائلٹ زخمی

گوجرانولہ میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،2پائلٹ زخمی

گوجرانوالہ …گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد کے قریب آرمی ایوی ایشن کا تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیاہے۔ جس سے دو پائلٹ زخمی ہوگئے۔وزیر آباد کے نواحی گاوٴں ہری پور میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایوی ایشن کا کاپٹر نچلی پرواز کررہا تھا کہ اچانک گرگیا۔ جس سے تربیتی ہیلی کاپٹر میں سوار کیپٹن اعجاز اور طلحہ شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کینٹ منتقل کردیا گیا۔ جبکہ ہیلی کاپٹر کس طرح گرا اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :