پاکستان
07 مارچ ، 2012

بلوچستان امن و امان کیس، سماعت20مئی سے کوئٹہ میں ہوگی

بلوچستان امن و امان کیس، سماعت20مئی سے کوئٹہ میں ہوگی

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے بلوچستان میں امن وامان کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت دو ہفتے بعد کوئٹہ میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے وہاں کی امن امان کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وزیر اعلی بلوچستان ذاتی طور پر دلچسپی نہیں لیں گے حالت بہتر نہیں ہوسکتی۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے بلوچستان میں امن و امان کے مقدمہ کی سماعت کی، اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے بلوچستان کے ھالات پر ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کی سربمہر رپورٹس پیش کیں، عدالت نے مقدمہ کی آئندہ سماعت 20 مارچ سے کوئٹہ میں کرنے کا فیصلہ کیا ، اس حوالے سے بلوچستان کے آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری، ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو اس تاریخ پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے ، اس سے پہلے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن امان کی صورتحال بہت خطرناک ہے ، روزانہ لاشیں گر رہی ہیں ، قانون نافذ کرنے والے بھی جاں بحق ہو رہے ہیں۔ جسٹس خلجی عارف کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے حالات دیکھ کر 1971 کی یاد آ جاتی ہے۔

مزید خبریں :