03 مئی ، 2013
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے بلال کالونی میں فائرنگ سے اے این پی کا امیدوار بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے بلال کالونی میں رحمانیہ مسجد کے باہر نماز جمعہ پڑھ کر نکلنے والوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے اے این پی کے این اے 254 کے امیدوار صادق زمان خٹک اور ان کا 6سالہ بیٹا عقیل جاں بحق جبکہ ان کے ساتھ موجود چھ افراد زخمی ہوگئے۔ مقتولیں کی لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں کاروبار اور دکانیں بند ہوگئیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اے این پی کے امیدوار کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔