پاکستان
07 مارچ ، 2012

پشاور: مغوی وائس چانسلرڈاکٹراجمل خان کی نئی ویڈیوجیونیوزکو موصول

پشاور: مغوی وائس چانسلرڈاکٹراجمل خان کی نئی ویڈیوجیونیوزکو موصول

پشاور… اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے مغوی وائس چانسلرڈاکٹراجمل خان کی نئی ویڈیوجیونیوزکو موصول ہوگئی ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھراپنی رہائی کی اپیل کی ہے۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد اجمل خان کو ستمبر2010 کو پشاورکے پروفیسرزکالونی سے ڈرائیورمحب اللہ سمیت اغواء کیاگیا تھا۔اٹھارہ ماہ کے دوران ڈاکٹراجمل خان نے تین ویڈیوپیغامات کے ذریعے حکومت سے اپنی رہائی کی اپیل کی۔ اب چوتھی ویڈیو منظرعام پرآئی ہے جس میں انہوں نے حکومت،اساتذہ اورطلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ بوڑھا اور بیمار ہے اس کی رہائی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

مزید خبریں :