پاکستان
03 مئی ، 2013

صحابہ کرام کی ناموس کا ہر حال میں دفاع کریں گے،قاری ولی

صحابہ کرام کی ناموس کا ہر حال میں دفاع کریں گے،قاری ولی

کوئٹہ…کوئٹہ میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام یوم صدیق اکبر  کی مناسبت سے ریلی نکالی اور جلسہ کیا گیا۔ اہلسنت والجماعت کی جانب سے ضلع کوئٹہ کے امیر قاری ولی فاروقی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی پریس کلب کے باہر پہنچی جہاں پر یوم صدیق اکبرکی مناسبت سے جلسہ کا انعقاد کیا گیا ، جلسہ میں اہلسنت والجماعت کے کارکنان شریک تھے، اس موقع پر قاری ولی فاروقی اور دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق سمیت تمام اصحاب رسول کی عزت و احترام ہم سب پر لازم ہے انہوں نے کہا کہ وہ صحابہ کرام کی ناموس کا ہر حال میں دفاع کریں گے، اس موقع پر مقررین نے مطالبہ کیا کہ دیگر ایام کی طرح صحابہ کرام کیا یام پر بھی ملک بھر میں سرکاری چھٹی ہونی چا ہئے۔

مزید خبریں :