03 مئی ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جمعہ کی شام صدرآصف زرداری سے فون پرگفتگوکی اوران سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا۔ الطاف حسین نے صدرمملکت کوگزشتہ روز کراچی کے علاقے برنس روڈ پر ایم کیوایم کے سیکٹرآفس اورالیکشن آفس پر دہشت گردوں کی جانب سے بم حملے ، آج پاپوشنگرمیں ایم کیوایم کے یونٹ انچارج عادل رضوان کی شہادت اورکورنگی میں اے این پی کے امیدوارصادق زمان خٹک کی شہادت کے واقعات سے آگاہ کیا ۔ الطاف حسین نے کہاکہ لبرل ڈیموکریٹک جماعتوں کوبموں کے حملوں،دھماکوں اورٹارگٹ کلنگ کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہاہے اور وہ مسلسل عدم تحفظ کاشکارہیں۔صدرآصف زرداری نے ایم کیوایم اوراے این پی کے رہنماوٴں اورکارکنوں کودہشت گردی کانشانہ بنائے جانے کے ان واقعات پر دلی افسوس کااظہارکیا اورشہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصر کوملک کوغیرمستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورانتخابات کوپرامن اورمحفوظ بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔