پاکستان
07 مارچ ، 2012

بغاوت کے الزام میں گرفتار بریگیڈیئر علی کی طبیعت ناساز ہوگئی

بغاوت کے الزام میں گرفتار بریگیڈیئر علی کی طبیعت ناساز ہوگئی

اسلام آباد… فوج میں بغاوت کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار بریگیڈیئر علی خان کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی جاری ہے ، انکے وکیل کا کہناہے کہ بریگیڈیئر علی کی طبیعت آج اچانک خراب بھی ہوگئی تھی ۔ بریگیڈیئر علی کے اہلخانہ کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے بتایاکہ سیالکوٹ میں کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے آج دوران سماعت بریگیڈیئر علی کی طبعیت اچانک خراب ہوئی ، اس پر ملٹری کورٹ کی کارروائی روکنا بھی پڑی تاہم انکے موکل کو درکار طبی سہولیات نہیں دی جارہی ہیں ، وکیل نے بتایاکہ بریگیڈیئر علی کے کورٹ مارشل کیخلاف راول پنڈی میں ہائی کورٹ بنچ میں درخواست کی کی سماعت بھی ہوئی، وکیل نے بتایاکہ جسٹس شیخ روٴف نے مقدمہ کو سینئر جج کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست منظورکرتے ہوئے بریگیڈیئر علی کے سینئر ڈاکٹر سے طبی معائنہ کی بھی ہدایت کردی ہے۔

مزید خبریں :