پاکستان
07 مارچ ، 2012

پشاور:لاپتہ شخص کی رہائی کیلئے وزارت دفاع سے’ہاں یا نا‘ میں جواب طلب

پشاور:لاپتہ شخص کی رہائی کیلئے وزارت دفاع سے’ہاں یا نا‘ میں جواب طلب

پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے مہمند ایجنسی سے لاپتہ شخص کی رہائی کیلئے وزارت دفاع سے ”ہاں یا نا“ میں جواب مانگ لیا ۔مہمند ایجنسی سے لاپتہ سرتاج کی درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کی۔ سرتاج ٹی بی کا مریض ہے اور گذشتہ مہینہ سے لاپتہ ہے جس کا الزام مہمند رائفلز پر لگایا گیا ہے۔ تاہم گزشتہ پیشی میں وزارت دفاع نے سرتاج کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال غلنئی کے ریکارڈ کے مطابق سرتاج آخری مرتبہ 19فروری کو علاج کے لئے وہاں لایا گیا تھا۔ جس پر عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اقبال مہمند کے ذریعے وزارت دفاع کو ہدایت کی کہ سرتاج کی رہائی کیلئے ”ہاں یا نا“ میں جواب دیا جائے۔

مزید خبریں :