07 مارچ ، 2012
گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں رشتہ سے انکار پر لڑکی کے بھائیوں اور چچا نے لڑکے کو اغواء کرکے اسکی زبان کاٹ دی جس سے 20 سالہ لڑکا بولنے سے محروم ہوگیا۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس کے مطابق قمر الزمان کو کل اعوان چوک کے قریب سے لڑکی کے چچا لیاقت اور اسکے بھائیوں نے کام دلوانے کے بہانہ گھر سے بلایا اور کامونکی لے جاکر اسکی زبان کاٹ دی۔ قمرالزامان نے پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے لڑکے ورثاء کے مطابق دو سال قبل قمرالزمان کی منگنی لیاقت کی بھتیجی سے ہوئی تھی لیکن لڑکی کو بیماری لاحق ہوگئی، جس پر قمر کے گھر والوں نے رشتہ ختم کردیا جس کی رنجش پر قمرالزمان کو اغواء کرکے اسکی زبان کاٹ دی گئی۔