پاکستان
07 مارچ ، 2012

لاپتہ شخص سے متعلق غلط بیان، پشاور ہائیکورٹ کاآئی جی ایف سی کو نوٹس

لاپتہ شخص سے متعلق غلط بیان، پشاور ہائیکورٹ کاآئی جی ایف سی کو نوٹس

پشاور…پشاور ہائی کورٹ لاپتہ شخص سے متعلق غلط بیانی پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے لاپتہ سرتاج اور صدام سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ دونوں فروری 2012 کو مھمند ایجنسی سے لاپتہ ہیں۔جن میں سرتاج ٹی بی کا مریض ہے۔ گزشتہ پیشی پر وزارت دفاع نے دونوں لاپتہ بھائیوں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال کے ریکارڈ کے مطابق سرتاج آخری دفعہ علاج کے لئے 19 فروری کو اسپتال آیا تھا۔ فرنٹئر کور کی طرف سے?میجر اقبال نے آج عدالت کو بتایا کہ دونوں بھائیوں پر سکیورٹی فورسسز پر حملوں کے الزامات ہیں اور دونوں کو انٹرمنٹ سنٹرز منتقل کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے عدالت کے سامنے غلط بیانی پر آئی جی ایف سی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرتاج کو فوری اسپتال منتقل کرنے اور ان کا مفت علاج کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے سرتاج کے خلاف ثبوت بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :