05 مئی ، 2013
کراچی…مختلف قومی اور سیاسی رہنماوٴں نے کراچی دھماکوں کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے ان کی بھرپور مذمت کی۔صدرآصف زرداری اور نگراں وزیراعظم نے عزیزآباددھماکوں کی سخت مذمت کی ہے۔پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری نے دھماکوں میں جانی نقصان پراظہارافسوس کیاہے۔دھماکے بزدلانہ اورغیرانسانی فعل ہیں۔ان کاکہناہے کہ الیکشن سے قبل خوف کی فضا بنائی جارہی ہے،عوام اعتدال پسنداورلبرل قوتوں کوانتخابات میں منتخب کرکے دہشت گردی کوشکست دیں۔اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہاکہ دہشت گرد لبرل اور پروگریسیو جماعتوں کو پارلیمنٹ میں دیکھنا نہیں چاہتے۔اس لیے ایم کیوایم، اے این پی اورپی پی پی کونشانہ بنارہے ہیں۔مسلم لیگ نون کے صدرمیاں نوازشریف،تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اورامیرجماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے بھی ایم کیوایم کے الیکشن آفس کے قریب دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔