05 مئی ، 2013
اپراورکزئی ایجنسی …اپراورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 16 شدت پسند مارے گئے جبکہ دو اہل کار بھی جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات سیکورٹی فورسز نے اپراورکزئی ایجنسی کے علاقے قسمت سانگر میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے16 شدت پسند مارے گئے اور تین ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ کارروائی میں دو اہل کار جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی کے علاقوں شہید سانگر، قسمت سانگر، سرکنے، شین قمر اورشنگخ کانڈاوٴ کو شدت پسندوں سے پاک کردیا گیا۔ ادھر ہنگو میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ازغروبانڈہ میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اہم شدت پسند کمانڈر بلال سمیت 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔