06 مئی ، 2013
کراچی…سندھ کی صوبائی حکومت نے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کا فوری طور پر تبادلہ کر دیا ہے ،اسپیشل سیکریٹری تعلیم شفیق احمد مہیسر کو ان کی جگہسیکریٹری تعلیم مقرر کیا ہے۔ فضل اللہ پیچوہو گزشتہ20روز سے رخصت پر تھے،تاہم صدرزرداری کے بہنوئی ہونے کے ناتے ان کی تبدیلی کا متعدد سیاسی پارٹیوں نے مطالبہ کیا تھا جس پر وہ رخصت پر چلے گئے تھے،اب الیکشن سے محض6روز قبل انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔حکومت سندھ نے اسپیشل سیکریٹری برائے تعلیم شفیق احمد مہیسر کی جگہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ریاض احمد کو اسپیشل سیکریٹری تعلیم تعینات کیا ہے۔