07 مئی ، 2013
پارا چنار… وسطی کرم ایجنسی میں گزشتہ روز جلسے میں ہونے والے دھماکے کے مزید9 زخمی دم توڑ گئے۔ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) میں دھماکا ہوا تھا جس میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر 24 ہوگئی ہے۔دھماکے کے 61 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق مزید 9 زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا اس طرح جاں بحق ہونے والو ں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔