پاکستان
08 مئی ، 2013

پاکستان وسائل سے مالا مال لیکن عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں،محمد رئیس

پاکستان وسائل سے مالا مال لیکن عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں،محمد رئیس

کراچی…حلقہ پی ایس 128سے امیدوار محمد رئیس نے کہا ہے کہ کامیاب ہو کر حلقے کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کردیں گے،انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں حلقے کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے اس کے باوجود عام آدمی نہ صرف ان ثمرات سے محروم ہے بلکہ بنیادی حقوق سے بھی محروم ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھر پور طریقے سے انتخابی عمل میں حصہ لیں اور سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں۔محمد رئیس نے تحریک انصاف کے سر براہ کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

مزید خبریں :