پاکستان
10 مئی ، 2013

انتخابی مہم کا وقت ختم،الیکشن کاؤنٹ ڈاؤن شروع، ایک دن حائل

انتخابی مہم کا وقت ختم،الیکشن کاؤنٹ ڈاؤن شروع، ایک دن حائل

کراچی …عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم کا وقت جمعرات کی شب بارہ بجے بالآخر اپنے اختتام کو پہنچااور اپریل 2013کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے والی انتخابی مہم ختم ہوگئی،اس دوران کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملے،مہم کے آخری دن اور آخری مرحلے پر بھی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ جاری رہا۔پہلے میاں نواز شریف نے لاہور میں اپنے اختتامی جلسے سے خطاب کیا اور مہم کو گرما دیا، تو دوسری جانب بسترعلالت سے عمران خان نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اور کارکنوں و عوام سے نیا پاکستان بنانے کا عہد لیا۔اس سے پہلے شام میں پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنکس کے ذریعے پیپلزپارٹی کی جانب سے عوام سے براہ راست خطاب کیا جبکہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اپنا انتخابی پیغام جاری کرکے عوام سے الیکشن والے دن ووٹ ڈالنے کی درخواست کی۔ان رہنماؤں کے علاوہ جماعت اسلامی،مسلم لیگ ق ،جے یوآئی ، پختونخواہ میپ، عوامی نیشنل پارٹی،سمیت بلوچستان کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی اپنی اپنی اختتامی مہم کے دوران عوام سے ووٹ کی اپیل کی۔اس طرح سیاستدانوں کے منشور و دعوے عوام تک پہنچ گئے۔






مزید خبریں :