پاکستان
10 مئی ، 2013

اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دلانا ایم کیو ایم کی کاوش ہے،عباد الرحمن

اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دلانا ایم کیو ایم کی کاوش ہے،عباد الرحمن

واشنگٹن… ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عباد الررحمان اور سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ووٹنگ کا حق دئیے جانے سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کرنے کا زبردست خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے امریکہ سمیت دنیا بھر میں آباد لاکھوں پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں عبادالررحمان اور جنید فہمی نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے قائد تحریک الطاف حسین کی ویژن کے مطابق ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیزڈاکٹر فاوق ستاربیرون ملک آباد لاکھوں پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کا مقدمہ لڑ رہے تھے اوربالاخر ان کی انتھک کوششیں رنگ لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ فیصلے اور اقدامات پہلے کر لئے جاتے تو اوورسیز پاکستانی 11مئی کو اپنے ووٹ کا استعمال کرکے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کر پاتے۔انہوں نے ووٹ کا حق ملنے پر بیرون ملک آ ٓباد لاکھوں پاکستانیوں کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین اور سابق وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستارکو مبارک باد پیش کی اور ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے جائز آئینی اور قانونی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی واحد سیاسی سیاسی جماعت ہے۔

مزید خبریں :