پاکستان
10 مئی ، 2013

11مئی کاشفاف الیکشن ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا،علامہ حسن ظفر

11مئی کاشفاف الیکشن ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا۔عوام ملک میں جاری انارکی پھیلانے والی جماعتوں کو مسترد کر دیں گے ۔11مئی یوم انقلاب ہے جو پاکستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی لائے گا ۔ان خیالات کا ظہار مجلس و حدت مسلمین کے ترجمان علامہ علامہ حسن ظفر نقوی،سیکرٹری جنرل کراچی علامہ صادق رضا تقوی نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عام انتخابات میں صوبائی اور قومی اسمبلیوں کی نشستوں پر حصہ لینے والے امیدواروں علامہ محمد حسین کریمی، اصغر عباس زیدی ،علی حسین نقوی ،محمد علی زیدی ،ڈاکٹر حسن جعفررضوی ،علامہ علی انور جعفری،علامہ دیدار علی جلبانی ،شاکر علی راؤ جانی،محمد حسین جعفری،سلمان حسینی ،بانو جعفر،حسن عباس رضوی سے خصوصی اجلاس میں کیا۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کے عوام ملکی دولت لوٹنے والے کرپشن اور بد عنوان حکمرانوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں اور دہشت گردی ،انتہا پسندی،فرقہ واریت ،لسانیت ،لاقانیوت کے خاتمے کیلئے11مئی کو پر امن خوشحال پاکستان کیلئے خیمے پر مہر لگا کرمضبوط پاکستان کی تعمیر کریں، شہر قائد میں الیکشن سے قبل دہشت گردی نے عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کئے۔ انہوں نے ملک بھر کی عوام کی طرح شہر قائد کی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ 11مئی کو محب و طن امیدواروں کے حق میں گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں تاکہ ایوانوں میں موروثی سیاست دانوں کو جگہ نہ مل سکے۔اجلاس سے خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین عوامی جماعت ہے، ہمارا پیغام پوری دنیا میں ظالموں کے خلاف مظلوموں کی حمایت ہے، پورے ملک میں مجلس و حدت مسلمین کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور ہمیں امید ہے اگر شفاف الیکشن ہوئے تو ہمارے نمائندگان کامیابی کے ساتھ وطن عزیز کی سر بلندی اور عوام کی دیانتداری کے ساتھ خدمت کریں گے۔دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے غیور عوام اور ملت سے اپیل کی ہے کہ وہ گیارہ مئی کو صرف اور صرف خیمہ پر مہر لگائیں اور اپنا ووٹ بانیان پاکستان کی اولادوں کو بطور امانت سپرد کریں۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کو فرقہ واریت ،دہشت گردی اور لاقانونیت جیسے لعنت سے نجات دلوانے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انتخابی نشان خیمہ پر مہر لگا ئیں تا کہ ملک سے فرقہ واریت ،دہشت گردی اور لاقانونیت جیسی گندگی کو صاف کیا جا سکے۔

مزید خبریں :