08 مارچ ، 2012
شاور … پشاور کے یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گھر میں گھس کرفائرنگ سے دو عورتوں سمیت چار افراد قتل کردیئے۔ایس پی کینٹ شبیر حسین کا کہنا ہے کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ واقعہ کس نوعیت کا ہے ،پولیس نے بتایا کہ رات گئے نامعلوم افراد نے شاہین ٹاوٴن میں ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی فائرنگ سے دو عورتوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے، پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے، جنھیں فوری طورپر مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔