08 مارچ ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ کے عبدالستار روڈ کی مارکیٹ سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک تاجر کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی گل محمد کا رہائشی نصیر احمدعبدالستار روڈ پر واقع مارکیٹ سے نکل کرگھر جارہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد اسے اسلحہ کے زور پر اغواکرکے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے تاہم رات گئے تک نصیراحمد کی بازیابی نہ ہوسکی۔