18 مئی ، 2013
لاہور…لاہور کے ڈیفنس غازی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اورسول سوسائٹی کا دو قومی حلقوں میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے۔دھرنے میں مردوں ،خواتین اور نوجوان لڑکے لڑکیوں کے ساتھ بچے بھی شریک ہیں ،شرکاء کا کہنا تھا کہ این اے 122 اوراین اے 125 میں دوبارہ پولنگ کا حکم دینے تک دھرنا جاری رہے گا، شرکاء اپنے مطالبات کے لئے نعرے بازی بھی کرتے رہے،دھرنے میں کئی فیملیزبھی شریک تھیں، بعض حلقوں کی جانب سے شرکاء کیلئے کھانے پینے کا سامان بھی لایا جاتا رہا ،ان کا کہنا تھا کہ وہ سخت ترین گرمی میں بھی اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے ،دھرنے کے شرکاء نے بعض مخالف سیاست دانوں کے خلاف نازیبا نعرے لکھنے والے لڑکے کو پولیس کے حوالے کر دیا ،دوسری جانب دھرنے کے باعث اہل علاقہ کو پریشانی اور ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے،ان کا کہنا ہے کہ حکومت معاملے کو سنجیدہ لے اور کوئی فوری حل نکالے۔