پاکستان
18 مئی ، 2013

پشاور ائیرپورٹ کے رن وے پر شگاف ، پروازیں متاثر

پشاور ائیرپورٹ کے رن وے پر شگاف ، پروازیں متاثر

پشاور…پشاور ائیرپورٹ کے رن وے پر شگاف پڑ گیا ہے ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق اس شکاف کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق اسلام آباد سے براستہ پشاور ریاض جانے والی پرواز پی کے 755 کو اسلام آباد ایرپورٹ پر ہی روک لیا گیا جبکہ کراچی سے پشاور آنے والی پرواز پی کے 350 بھی کراچی سے روانہ نہیں ہوسکی ، پی آئی اے ترجمان کے مطابق پشاور ایرپورٹ کے رن وے کی مرمت کا کام جاری ہے ، ترجمان کے مطابق روکی گئیں پروازیں پشاور ایرپورٹ کا رن وے کھلتے ہی روانہ ہوجائیں گی۔ ادھر کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 352 طیارے میں فنی خرابی کے باعث چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

مزید خبریں :