پاکستان
18 مئی ، 2013

بدترین لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، مصدق ملک

بدترین لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، مصدق ملک

لاہور…پانی وبجلی کے نگران وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ بدترین لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی نہ ہونے پر قوم سے معذر ت خواہ ہیں ۔ بجلی کی قیمت نیپر ا بڑھاتا ہے اس میں واپڈا کا کوئی عمل دخل نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وزیرپٹرولیم اور وزیر خزانہ تعاون نہیں کر رہے ، پیر کو نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم اور ہنگامی فیصلے ہوں گے۔ان کا کہناتھاکہ بجلی کی طلب کا باقاعدہ طریقہ کار طے کر کے جائیں گے۔ مصدق ملک کا کہناتھاکہ بجلی کی پیداوار میں سالانہ 76ارب روپے کی خورد برد ہوتی ہے۔ 30ارب روپے مل جائیں تو وہ آئی پی پیز چلا کر کرپشن ختم کر سکتے ہیں ۔ مصدق ملک کا کہناتھاکہ چوری روکنے کیلئے سمارٹ میٹر لگا رہے ہیں یقین ہے کہ نئی حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پا لے گی۔ اُن کا کہناتھاکہ افسوس کی بات ہے کہ کالاباغ ڈیم کو روتے رہے اورسستی بجلی کیلئے کوئی کام نہیں کیا کیا۔

مزید خبریں :