پاکستان
18 مئی ، 2013

ججز نظر بندی کیس، مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

ججز نظر بندی کیس، مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

اسلام آباد…ججز نظر بندی کیس کی سماعت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی ہے۔ اسلام آباد میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی۔سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔مختصر سماعت کے دوران عدالت نے پرویز مشرف کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع کر دی جس کے بعد سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی گئی۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 22 مئی تک ملتوی کر دی۔کیس میں پراسیکیوٹر سید محمد طیب کی جانب سے پیروی میں معذرت پر عامر ندیم کو نیا پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیاہے۔

مزید خبریں :