پاکستان
18 مئی ، 2013

بلوچستان میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا،آصف بلوچ

بلوچستان میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا،آصف بلوچ

کوئٹہ…بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن آصف بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا،جس سے عوام کے حق رائے دہی کی توہین کی گئی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے پارٹی رہنما ڈاکٹرناشناس لہڑی کے ہمراہ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔آصف بلوچ نے کہا کہ ضلع پنجگور کے حلقے پی بی 42اورپی بی 43 کے بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر نہ اسٹاف موجود تھا اور نہ ہی پولنگ ہوسکی، صرف چند ایک پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ہوئی۔جہاں سے منظور نظر افراد کے حق میں ووٹ کاسٹ کرواکے انھیں کامیاب کرایا گیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پنجگور سمیت پورے بلوچستان میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

مزید خبریں :