پاکستان
18 مئی ، 2013

گوجرانوالہ: دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی،میاں، بیوی اور بچی جاں بحق

گوجرانوالہ: دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی،میاں، بیوی اور بچی جاں بحق

گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر میاں بیوی اور بچی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پنڈی بائی پاس کے قریب بلال ٹاوٴن میں مزدوروں نے شہبازنامی شخص کے گھر کی چھت ڈالی جوچندگھنٹے بعد ہی گرگئی۔ حادثے میں گھرکے اندر موجودتمام افراد ملبے تلے دب گئے۔گھرکامالک شہبازاوراس کی بیوی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی 6 برس کی بچی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔ شہبازکے بھائی عرفان اور بیٹی اقراکو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :