پاکستان
19 مئی ، 2013

کراچی:این اے 250 کے 43پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ جاری

کراچی:این اے 250 کے 43پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ جاری

کراچی …کراچی میں این اے 250 کے43پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل جاری ہے ،آج 86 ہزار افراد اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب ارکان اسمبلی کا فیصلہ دیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے جاری ہے اور الیکشن کمیشن کے حکام پولنگ کی نگرانی کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر138 اور 178 ان پولنگ اسٹیشن میں شامل ہی نہیں جہاں دوبارہ پولنگ ہورہی ہے۔دوسری جانب ابھی تک کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر ویسا رش دیکھنے میں نہیں آیا، جو گیارہ مئی کو نظر آیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رات کوہی این اے 250 میں دوبارہ پولنگ کیلئے عملہ اورانتخابی سامان پہنچایا جاچکاتھا، پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس،رینجرز اور فوج تعینات ہے۔ پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ مخصوص اسٹیشنز پر پولنگ کے فیصلے کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ، پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین نے پولنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس حلقے کی صوبائی نشستوں پی ایس 112 اور پی ایس 113 کے لیے بھی ان ہی پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے۔



مزید خبریں :