پاکستان
19 مئی ، 2013

لاہور :تحریک انصاف کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری

لاہور :تحریک انصاف کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری

لاہور …لاہور کے ڈیفنس لالک چوک میں تحریک انصاف کا ا نتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلیوں کیخلاف دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے۔لاہور میں درجہ حرارت 45ڈگری سنٹی گریڈ کو چھو جانے کے باوجود شرکاء مسلسل دھرنا دیئے ہوئے ہیںَ ڈیفنس لالک چوک میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف دھرنے کے آٹھویں روز بھی خواتین،مرد اورنوجوان لڑکے لڑکیاں شریک ہیں،شرکاء کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 122 اوراین اے 125 لاہور میں دوبارہ پولنگ کااعلان ہونے تک ان کا دھرنا جاری رہے گا،شرکاء نے آج نماز فجر کے بعد کراچی میں این اے 250کے 43 پولنگ اسٹیشنزپر ری پولنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی اور کراچی میں زہرا شاہد کے قتل کی شدید مذمت کی۔

مزید خبریں :