19 مئی ، 2013
کراچی…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں،خوف و ہراس پھیلاکرکراچی کوکنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،بدقسمتی سے میں احتجاج کرنے والوں میں شامل نہیں، دوبارہ الیکشن کروانے کی بات نہیں کرتا،اس نظام کوچلناچاہیے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ زہرہ شاہدکی شہادت ظلم کی انتہا ہے،زہرہ شاہد کی شہادت ضائع نہیں ہونے دیں گے،اس قتل کا ذمے دار الطاف حسین کوسمجھتا ہوں،برطانوی حکومت بھی زہرہ شاہد کی قتل کا ذمے دار ہے۔عمران خان نے کل کراچی میں کل احتجاج کا اعلان بھی کیا۔