19 مئی ، 2013
حیدرآباد/میرپورخاص…حیدرآباداورمیرپورخاص میں ایم کیوایم کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔پریس کلب کے باہر کئے گئے احتجاج میں ایم کیوایم حیدرآبادزونل انچارج محمد شریف ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورکارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ انھوں نے عمران خان کے بیان کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ زہرہ شاہد حسین کے قتل پر عمران خان کے حالیہ بیان سے الطاف حسین اور کارکنوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف معذرت کریں اوراپنا بیان واپس لیں۔میرپورخاص میں بھی ایم کیوایم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اورمارکیٹ چوک پر دھرنا دیاگیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الطاف حسین کے خلاف بیان پرکارکنوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔