23 مئی ، 2013
ڈبلن…پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 267رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اور پاکستان نے اپنے مقررہ 47اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 266رنز بنائے جس میں محمد حفیظ نے ناقابل شکست 122رنز بنائے جبکہ نوجوان اسٹار بیٹسمین اسدشفیق نے 84رنز کی شاندار اننگز تراشی۔دیگر بیٹسمینوں میں ناصر جمشید 20،کامران اکمل 13،عمران فرحت 9،شعیب ملک ایک رن ناٹ آؤٹ جبکہ کپتان مصباح کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔آئر لینڈ کی جانب سے کوسیک اور کیون اوبرائن نے دو دو وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ پچاس پچاس اوورز کے اس میچ کو بارش کی وجہ سے 47اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔