29 مئی ، 2013
اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے گجرات میں سکول کے بچوں کو وین کو آگ لگنے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے گجرات میں سکول وین میں آگ لگنے سے 18بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے لئے چار جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق واقعہ پر سیکریٹری پیٹرولیم، حکومت پاکستان، چیف سیکریٹری ،سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔جبکہ گجرات کے متعلقہ سکول کی انتظامیہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ۔