پاکستان
29 مئی ، 2013

الیکشن کمیشن خود اعلان کرے کہ منصفانہ انتخابا ت نہیں ہوئے، فضل الرحمن

الیکشن کمیشن خود اعلان کرے کہ منصفانہ انتخابا ت نہیں ہوئے، فضل الرحمن

اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ الیکشن کمیشن کو خود اعلان کردے کہ ملک میں منصفانہ انتخابات نہیں ہوئے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مسلم لیگ ن سے اس مرحلے پر نظریات اور پارٹی منشور سے متعلق بات چیت چل رہی ہے ، ان پر اتفاق کے بعد ہی وزارتوں اور کمیٹیوں کا مرحلہ آئے گا، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جے یو آئی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی۔

مزید خبریں :