پاکستان
29 مئی ، 2013

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، پاکستان کا اظہارِتشویش

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، پاکستان کا اظہارِتشویش

اسلام آباد…پاکستان نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کا مسلسل موقف رہا ہے کہ ڈرون حملوں سے بے گناہ انسانوں کی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے جس کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی قومی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کے بھی منافی ہیں۔

مزید خبریں :