پاکستان
29 مئی ، 2013

کراچی: فائرنگ اور مختلف واقعات میں5افراد قتل،2رینجرز اہلکازخمی

کراچی: فائرنگ اور مختلف واقعات میں5افراد قتل،2رینجرز اہلکازخمی

کراچی …کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعت کے دو کارکنوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 رینجرز اہلکارسمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 5کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے ایک کارکن جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی۔ ایک اور واقعہ میں ناظم آباد6 نمبر پاپوش نگر میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے سرفراز نامی شخص کو قتل کردیا۔ مقتول کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا۔ ان واقعات کے بعد نیو کراچی اور پاپوش نگر میں کشیدگی پھیل گئی اور نامعلوم افراد نے کاروبار اور دکانیں بند کرادیں۔آئی سی آئی پل کے قریب فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی آصف اعجاز شیخ کے مطابق منگھوپیرکواری کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رینجرزکے دو اہلکار زخمی ہوگئیدونوں کی شناخت سلیم اور فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔ ماری پور جعفر چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ لانڈھی لال آباد میں فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ بلدیہ ٹاوٴن نمبر 8 میں بھانجے نے چھریوں کے وار کرکے اپنی خالہ کا قتل کردیا۔

مزید خبریں :