29 مئی ، 2013
لاہور…پنجاب اسمبلی کااجلاس یکم جون کوہوگا،جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، نومنتخب ارکانِ اسمبلی کو حلف برداری تقریب میں عزیز و اقارب یا ذاتی سیکریٹریزکوساتھ لانے سے روک دیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ اور ہال میں گنجائش کم ہے،جس کے باعث نومنتخب ارکانِ اسمبلی سے کہاگیاہے کہ وہ پہلے دِن تقریب حلف برداری میں عزیز و اقارب یا ذاتی اسٹاف کو ساتھ نہ لائیں،کیونکہ اس سے وہاں بیٹھنے سمیت دیگر انتظامی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔