29 مئی ، 2013
ملتان …ملتان میں پالتو شیرنی نے 3 بچوں کو جنم دیا،شیرنی اور بچے محلے کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ملتان کے علاقے بہادر پور میں تین بچوں کو جنم دینے والی شیرنی رانڑی کے مالک مقامی زمیں دار فضل عباس مہے ہیں،جویہ شیرنی2011 میں کراچی سے لائے تھے۔حارث نامی پالتو شیر اُن کے پاس پہلے ہی موجود تھا۔شیرنی کی آمد کے تین سال بعد فضل عباس کی یہ خواہش پوری ہوگئی کہ ان کے شیر کی افزائش نسل ہو۔شیرنی نے آج تین بچے دیے ہیں جنہیں دیکھنے کے لئے بچوں اور بڑوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔شیرنی اور بچوں کو گرمی سے بچانے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔