کھیل
31 مئی ، 2013

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج شادی کررہے ہیں

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج شادی کررہے ہیں

بولٹن…پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ باکسنگ رنگ میں دوسروں کو ناک آوٴٹ کر نے والے عامر خان آج خود ناک آوٴٹ ہونے جا رہے ہیں۔ 26 سالہ عامر خان کی شادی 20 سال کی پاکستانی نژاد امریکی طالبہ فریال مخدوم کے ساتھ ہوگی۔ شادی کی تقریب نیو یارک کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔دونوں کی ملاقات گزشتہ سال جولائی میں ہوئی تھی اور رواں سال کے آغاز میں دونوں نے منگنی کر لی تھی۔ عامر شادی کے بعد واپس بولٹن آئیں گے جہاں ولیمے کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید خبریں :