کاروبار
31 مئی ، 2013

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد…آج رات بارہ بجے سے پیٹرول 2روپے18پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل ایک روپے 46پیسے فی لیٹر سستا ہو جائے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پیٹرول 2روپے 18پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت بعد 99 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ، ایک روپے 46پیسے کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 104روپے 60 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے ، مٹی کا تیل 38 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد ،نئی قیمت 93 روپے 79 پیسے فی لیٹر جبکہ لائیٹ ڈیزل 7 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 89 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔

مزید خبریں :