پاکستان
10 جون ، 2013

بل ادا نہ کرنے والاغنڈہ گردی کرتا ہے، چیف جسٹس

 بل ادا نہ کرنے والاغنڈہ گردی کرتا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری نے کہاہے کہ جو بل ادا نہیں کرتا اور غنڈہ گردی کرتا ہے اور وہ ہی مزے میں ہے،30فیصد شارٹ فال پر 7گھنٹے لوڈ شیڈنگ بنتی ہے لیکن 50فیصد کی شرح سے 10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا کیا جواز ہے، لگتا ہے واپڈا کو ماڈرن ڈیوائسز کا علم ہی نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بجلی بحران کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بجلی کے بحران اور لوڈ شیدنگ کے خاتمہ کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان کو تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلا کر قابل عمل حل کی رپورٹ 18جون تک داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ بجلی بحران کی وجہ ذمہ دار اداروں میں رابطے اورعدم تعاون ہے۔ عدالتی احکامات پر بھی اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا جارہا۔انڈسٹریز کے وکیل راجہ سلمان اکرم نے کہا کہ پنجاب کی صنعتیں لوڈ شیڈنگ کے باعث بہت متاثر ہو رہی ہیں پنجاب کو گیس کی فراہمی کے باعث صنعتیں بجلی بھی پیدا نہیں کرسکتیں۔ مزید سماعت 18جون کو ہو گی۔

مزید خبریں :