پاکستان
10 جون ، 2013

پارلیمنٹ سے صدر زرداری کا خطاب زبانی جمع خرچ ہے، منورحسن

پارلیمنٹ سے صدر زرداری کا خطاب زبانی جمع خرچ ہے، منورحسن

لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے صدر زرداری کا خطاب زبانی جمع خرچ اور نئی حکومت سے رعایتیں حاصل کرنے کی کوشش ہے، لاہورسے جاری بیان میں سید منورحسن نے کہا کہ حیرت ہے کہ آئینی اداروں سے محاذ آرائی کرنے والے اب آئین کی بالادستی باتیں کر رہے ہیں ،، صدر نے اپنی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کی تعریف کر کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہناتھاکہ صدر کی جانب سے چین سے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ہدایت قابل ستائش ہے ۔

مزید خبریں :