10 جون ، 2013
اسلام آباد…ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر جاوید لغاری نے کہا ہے کہ ملک کی 22جامعات کو حکومتی فنڈز نہ ملنے کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامناہے، جن میں خیبر پختونخواہ کی 8 جامعات شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات یونی ورسٹی میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر جاوید لغاری کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم رہے گا اور اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ صوبوں کو چاہئے کہ وہ ہائیر ایجوکیشن کے طرز پرا سکول ایجوکیشن کمیشن بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یو نیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کے مسائل صوبائی اور مرکزی حکومتوں کے ساتھ اٹھائیں گے۔