10 مارچ ، 2012
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین پر جو بھی تیزاب پھینکے گا اس کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائیگا۔ لاہورسے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت تیزاب پھینکنے سے متاثرہ افراد کی کاسٹمیٹک سرجری کے تمام اخراجات برداشت کرے گی جبکہ تیزاب کو زہر کی کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت ذرائع نے بتایا کہ تیزاب کی فروخت پر کنٹرول کیلئے قانون سازی بھی کی جائے گی۔