پاکستان
11 جون ، 2013

خیبرپختونخوا میں وزارت تعلیم تحریک انصاف کو دینے پر اتفاق

خیبرپختونخوا میں وزارت تعلیم تحریک انصاف کو دینے پر اتفاق

پشاور…تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں وزارت تعلیم کے معاملے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ وزارت تعلیم کا قلمدان پاکستان تحریک انصاف کے پاس جبکہ وزارت بلدیات کی ذمہ داریاں جماعت اسلامی نبھائے گی۔ پشاور میں شوکت یوسف زئی اور سراج الحق نے مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وزرات تعلیم کا قلمدان اتحادی جماعت، جماعت اسلامی کو دیا گیا تھا،تاہم اب تحریک انصاف اس کی ذمہ داریاں نبھائے گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسف زئی کا کہنا تھاکہ 12 وزراء جمعرات کو گورنر ہاوس میں حلف اُٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ کے تمام ادارے مفلوج اور تباہ ہو چکے ہیں جس کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلسل ڈرون حملے شرمناک ہے جس کے خلاف سفارتی تعلقات استعمال کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خیبر پختون خوا کے راستے سے نیٹو سپلائی کے خلاف ہے۔

مزید خبریں :