پاکستان
10 مارچ ، 2012

خیبر ایجنسی: باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 39 شدت پسند ہلاک

خیبر ایجنسی: باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 39 شدت پسند ہلاک

لنڈی کوتل … خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 39 شدت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ لڑائی میں ایک افسر سمیت چار سیکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق اور دیگر سات کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے عالم گودر میں سیکیورٹی فورسز نیشدت پسندوں کے خلاف بھاری ہتھیاروں سے کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں 39شدت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں سے لڑتے ہوئے ایک افسر سمیت چار سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :