14 جون ، 2013
ساوٴ پالو…برازیل میں بسوں، فیری اور ریل کے کرایوں میں اضافے کے خلاف ہزاروں افراد کاچوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے ۔برازیل کے شہر ساوٴ پالو اور ریو ڈی جنریو میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے کئی مقامات پر آگ لگا کر سڑک بلاک کردی ، پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس، مرچوں کا اسپرے اور ربر کی گولیاں برسائیں ، ڈیڑھ سو سے زائد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے ، برازیل میں ذرائع امدورفت کے کرایوں میں ساڑھے 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔